مہنگی تعلیم سے کیسے بنے گا نیو انڈیا؟: راہل

کانگریس نائب صد ر راہل گاندھی گجرات میں بی جے پی کے 22 سالوں کی حکومت پرہر دن ایک نیا سوال پوچھ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سوالات پوچھنے کے سلسلہ میں آج راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے تعلیم کے تعلق سے سوال کیا۔ کانگریس کے نائب صدر نے تعلیمی نظام کی بدحالی پر حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

’گجرات مانگے جواب ‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے’پردھان منتری جی – چوتھا سوال ‘ کے عنوان سے سوال کیا۔ انہوں نے لکھا ’’سرکاری اسکول-کالجوں میں بڑھی فیس ، تعلیم کا کاروبار۔ مہنگی تعلیم سے پڑی ہر طالب علم پر مار، نیو انڈیا کا سپنا کیسے ہوگا ساکار۔‘‘

اس شاعرانہ سوال کے ساتھ راہل گاندھی نے گجرات میں تعلیم کی حالت زار کا بھی تذکرہ کیا۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ’’شعبہ تعلیم پر گجرات حکومت خرچ میں ملک میں 26 ویں مقام پرکیوں؟ نوجوانوں نے کیا غلطی کی ہے؟‘‘

قبل ازیں راہل گاندھی نے اپنے تیسرے سوال میں گجرات حکومت پر بجلی خرید کر پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ وہیں دوسرے سوال میں انہوں نے گجرات حکومت کے قرض کے حوالے سے سوال کیا تھا۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا تھاکہ 1995 میں گجرات حکومت پر 9183 کروڑ روپے کا قرض تھا جواب 2017 میں بڑھ کر 241000 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں راہل گاندھی پوری قوت کے ساتھ تشہیر ی مہم میں مصروف ہیں۔ ریلیوں اور ٹوئٹر کے ذریعے وہ وزیر اعظم کو نشانہ بنا رہے ہیں ، اب جبکہ گجرات میں پولنگ کی تاریخیں نزدیک آچکی ہے ایسے حالات میں دونوں اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام برائے الزام کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔