ملک کی معیشت  کو بہتر بنانے  کے لئے نئی سوچ اور نئی ڈیل کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ معیشت کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے نئی سوچ اور کوئی وقت ضائع کیے بغیر کاروبار کے لیے نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر قومی معیشت کی حالت خستہ کرنے کا حکومت پر  الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ سے بے حال ہیں۔واضح رہے کہ راہل گاندھی مستقل حکومت کو انتباہ کرتے رہے ہیں کہ ملک کی معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔

قائد حزب اختلاف  راہل گاندھی نے کہا، " ملک کی معیشت کی حالت خراب ہے، لوگوں کی حالت دگرگوں ہورہی ہے ۔ اس صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے نئی سوچ اور کوئی وقت ضائع کیے بغیر کاروبار کے لیے نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔‘‘


اس کے ساتھ، انہوں نے چارٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "جی ڈی پی 5.4 فیصد ہے جو دو سالوں میں سب سے کم ہے اور روپیہ 84.50 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔ اسی طرح ملک میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.21 فیصد ہے جو کہ 14 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ "بے روزگاری کی شرح 45 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔"انہوں نے معیشت کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔