ضرورت ہے عوام کے مسائل پر بلڈوزر چلانے کی، لیکن بی جے پی کے بلڈوزر پر تو نفرت اور دہشت سوار: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مہنگائی، پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور نوجوانوں کو روزگار دینے جیسے ایشوز کو لے کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت پر بڑھتی مہنگائی کو لے کر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے مہنگائی، پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور نوجوانوں کو روزگار دینے جیسے ایشوز کو لے کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر بی جے پی حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری پر بلڈوزر چلانے کی صلاح دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو لوگوں کے مسائل پر بلڈوزر چلانا چاہیے، لیکن بی جے پی کے بلڈوزر پر نفرت اور دہشت سوار ہے۔

راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے ’’مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کے عوام کا دم نکال دیا ہے۔ حکومت کو لوگوں کے ان مسائل پر بلڈوزر چلانا چاہیے، لیکن بی جے پی کے بلڈوزر پر تو نفرت اور دہشت سوار ہے۔‘‘


واضح رہے کہ راہل گاندھی بے روزگاری، مہنگائی، تشدد سمیت تمام عوامی ایشوز پر مودی حکومت کے خلاف کھل کر حملہ بولتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی انھوں نے عوام کے مسائل کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تب انھوں نے ایک ٹوئٹ کر پی ایم مودی کے روزانہ کے کاموں کی ایک فہرست جاری کی تھی جو اس طرح تھی: 1. پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمت کتنی بڑھاؤں، 2. لوگوں کی ’خرچے پہ چرچا‘ کیسے رکواؤں، 3. نوجوانوں کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاؤں، 4. آج کس سرکاری کمپنی کو بیچوں، 5. کسانوں کو مزید لاچار کیسے کروں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔