راہل گاندھی نے مودی حکومت پر قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کرنے کا لگایا الزام

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مسٹر 56 انچ خوفزدہ ہو گئے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو ین آئی
راہل گاندھی، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر 56 انچ خوفزدہ ہو گئے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے اس سلسلے میں کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے، اور مسٹر 56 انچ خوفزد ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’میری ہمدردی ان جوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ہماری سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔‘‘


راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کہتی ہے کہ کچھ برسوں سے سرحد پر چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کہتے ہیں کہ چینیوں کی ہندستانی سرحد میں گھسنے کی خبر غلط ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔