ذات پات، مذہب اور علاقہ سے بالاتر ہوکر انسانی خدمت سب سے اہم کام: ہدایت اللہ جنٹل

یہ سوسائٹی بنیادی طور پر قدرتی آفات کے شکار لوگوں کے درمیان کام کرتی ہے اور لوگ سردی کو بھی ایک آفت کی طرح ہی تصور کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

ذات پات، مذہب اور علاقہ سے بالاتر ہوکر انسانی خدمت پر زور دیتے ہوئے کانگریسی لیڈر اور دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جنٹل نے کہاکہ ضرورت مندوں کی خبر گیری اور سخت ترین سردی کے اس موسم میں غریبوں کو سردیوں کا سامان مہیا کرانا اس وقت سب سے بہترین کام ہے یہ بات انہوں نے سوسائٹی فور برا ئٹ فیوچر کی طرف سے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ’راحت‘ کے تحت مشترکہ طور پر کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت مندوں کی مدد سے بہتر کوئی کام نہیں ہے خاص طور پر اس دور میں جب بلاضرورت کسی سے کوئی بات نہیں کرتا، اس دور میں این جی اوز والے اپنی مصروفیت کو بالائے تاق رکھ کر ضرورت مندوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمبل تو بہت ساری تنظیمیں تقسیم کرتی ہیں لیکن سوسائٹی فور برائٹ فیوچر نے جو کمبل تقسیم کئے ہیں وہ واقعی معیاری ہیں۔


پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ملک اکرام الدین نے کہاکہ یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ اس موسم میں اس تنظیم کو غریب لوگوں کی فکر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کام مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہوکر کیا جارہا ہے۔

سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کے قومی کنوینر عرفان احمد نے کہاکہ یہ سوسائٹی بنیادی طور پر قدرتی آفات کے شکار لوگوں کے درمیان کام کرتی ہے اور ہم لوگ سردی کو بھی ایک آفت کی طرح ہی تصور کرتے ہیں۔ اس لئے اس اب تک پندرہ ریاستوں میں گیارہ ہزار سے زائد کمبل ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طریقہ کام کرنے کا منفرد ہے اور ہم پہلے سروے کرتے ہیں اور پھر معیاری سامان فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی طور پر قدرتی آفات، جیسے سیلاب، زلزلہ وغیرہ جیسے حادثات کے لئے ہماری سوسائٹی پورے ملک میں کام کرتی ہے۔


پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل پی شکلا نے کہاکہ اس وقت ضرورت مندوں کی مدد سے بہتر کوئی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر انسان کو اپنی حیثیت کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ محترمہ رچنا نے سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ہم سب کو شامل ہونا چاہئے اور لوگوں کے کام کرنے میں مدد کے لئے میں ہر وقت تیار ہوں۔

سوسائٹی فور برائٹ فیوچر کے زاہد جمال نے نظامت کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت مندوں کے ساتھ ان کو دیا جانے والے سامان کی کوالٹی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اسی کے ساتھ محمد مرغوب اور عامر جمال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔