آئندہ تمام انتخابات میں مودی کی ہار ہوگی: راہل گاندھی

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے آج تشہیر کاری کے آخری دن بنگلورو میں راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف نجی حملوں پریقین رکھتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 May 2018, 10:48 AM

کرناٹک انتخابات: تشہیر کے آخری دن بنگلورو میں راہل کی پریس کانفرنس

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیرکاری کا آج آخری دن ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے لئے کافی دورے کئے اور وہ کانگریس کی جیت کو لے کر مطمئن ہیں۔پریس کانفرنس میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا بھی موجود رہے۔

پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے کئی مدوں پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئے۔ انہوں نے اس دوران وزیر اعلیٰ نریندر مودی، مرکزی حکومت اور کرناٹک میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار یدی یورپا پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام سے انہوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہم کئی مدوں پر چناؤ لڑ رہے ہیں اور جیت انہیں کی ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے کئی اہم مدوں سے دھیان ہٹاتے ہیں، لوگوں میں نفرت پھیلاتے ہیں، دلتوں اور خواتین پر کئے جا رہے مظالم پر خاموش رہتے ہیں اور نوجوانوں کے روزگار پر ایک لفظ نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات صرف کراٹک کے لئے ہو رہے ہیں اور ان کا میرے یا مودی کے مستقبل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس سوال پر کہ وزیر اعظم آپ پر لگاتار ذاتی حملے کرتے ہیں، راہل نے کہا، ’’وزیر اعظم نے جس طرح کے ذاتی حملے کئے، کیا وہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زیب دیتا ہے؟ میں نے ان سے سوال پوچھے، جواب میں انہوں نے ذاتی حملے کئے۔ یہ کس سطح کی سیاست ہے؟ میری ماں اٹلی کی ہیں لیکن زندگی کا زیادہ وقت انہوں نے ہندوستان میں گزارا ہے۔ انہوں نے اس ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ انہوں نے مصیبتوں کا سامنا کیا ہے۔ میری ماں دوسروں سے زیادہ ہندوستانی ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ، ’’دلتوں کے مدے پر وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟ اونا کے مدے پر وہ کیوں کچھ نہیں بولتے؟ ہم نے کہا دلتوں کو مارا جا رہا ہے، پیٹا جا رہا ہے۔ روہل ویمولا کو مارا گیا، پھر بھی وزیر اعظم کچھ نہیں بولے۔ ہم دلتوں کے مدے تو اٹھائیں گے، یہ ہمارا کام ہے۔‘‘

کانگریس کے صدر نے وزیر اعظم کے حال ہی کے دورہ چین اور ڈوکلام پر کہا کہ، ’’وزیر اعظم بغیر مدے کے چین گئے۔ وہاں کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ کھانا کھایا، ڈوکلام پر ایک لفظ نہیں بولے۔ وہ ہواں بغیر ایجنڈے گئے تھے۔ موید فارین پالیسی کا استعمال خود کے لئے کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے بیروزگاری کے مدے پر بھی وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ، ’’مودی جی سب طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن نوجوانوں پر نہیں بولتے، 2 کروڑ نوکریوں کی بات نہیں کرتے۔‘‘ راہل گاندھی نے ان کے مندروں اور مٹھوں میں جانے کو بی جے پی کی طرف سے مدہ بنانے کے سوال پر کہا کہ وہ برسوں سے مندروں اور مٹھوں میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، ’’دراصل بی جے پی ہندو ہونے کا مطلب ہی نہیں سمجھتی اس لئے وہ اسے مدہ بناتی ہے۔ آخر میرے مندر جانے سے بی جے پی کو دقت کیوں ہوتی ہے؟‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخابات نہ تو وزیر اعظم عہدے کے لئے ہو رہے ہیں اور نہی ہی کسی مخصوص شخص کے لئے۔ یہ انتخابات کرناٹک کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ اس مدے پر بات کرنا کرناٹک کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ وزیر اعظمک کرناٹک کے کسانوں، بیروزگاروں، آئی ٹی سٹی، گارڈن سٹی کے بارے میں بات نہیں کرتے بلکہ ذاتی حملے کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔