رافیل صدی کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ: آزاد

آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپئے کی قیمت والے رافیل جنگی طیاروں کی موجودہ حکومت نے 1600 روپئے کی شرح سے خرید کر گھپلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سدھارتھ نگر: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ خرید کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیا ہے۔

ضلع دفتر پر سنیچر کو منعقد پارٹی کارکنوں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپئے کی قیمت والے رافیل جنگی طیاروں کی موجودہ حکومت نے 1600 روپئے کی شرح سے خرید کر گھپلہ کیا ہے۔

نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن کو پچھلے دروازوں سے سفید کر لئے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئےکہا کہ روپئے کی قیمت آزادی کے بعد سے سب سے نچلے پائیدان پر ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسامان چھو رہی ہے۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہی ہے جس کےخلاف کانگریس کارکنوں کو لڑنا ہوگا۔

آزاد نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کے عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کا من بنا چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں پوری طاقت سے لگ جائیں۔ کارکن سمیلن کو سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ، امت سنگھ اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔