رائے بریلی: فرکا ایکسپریس حادثہ میں اب تک 7 ہلاک، 26 افراد زخمی

اتر پردیش کے رائے بریلی میں بدھ کی صبح بڑا ریل حادثہ پیش آیا، رائے بریلی کے نزدیک ’نیو فرکا ایکسپریس‘ کے 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Oct 2018, 11:19 AM
رائے بریلی میں بڑا ریل حادثہ، 7 افراد ہلاک، 26 زخمی

رائے بریلی میں ٹرین حادثہ کے بعد این ڈی آر ایف افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’حادثہ کے بعد 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ حادثہ میں 26 افراد زخمی ہیں۔ فی الحال ٹرین میں کوئی بھی شخص پھنسا ہوا نہیں ہے اور سبھی کو نکال لیا گیا ہے۔‘‘

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے متاثرین کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ پیوش گوئل نے کہا، مہلوکین کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے، شدیش زخمیوں کو 1-1 لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ دئے جائیں گے۔

10 Oct 2018, 10:07 AM
فرکا ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اترے، 7 ہلاک

نارتھ ریلوے کے ڈی آر ایم نے میڈیا کو بتایا، ’’ٹریک کے انجن اور 9 ڈبے پٹری سے اترنے کے بعد 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر رائے بریلی کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں لے جانے کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے پوری طرح صاف ہونے میں 24 سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔‘‘

اتر پردیش کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر آنند کمار نے کہا، ’’ڈرون اور لمبی رینج کے کیمروں سے جائے وقوعہ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔‘‘

10 Oct 2018, 9:23 AM
مہلوکین کے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار دینے کا اعلان

فرکا ایکسپریس حادثہ کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرین کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہر ایک افراد کے لواحقین کے حق میں 2 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے ہر ایک شخص کے حق میں 50 ہزار روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


10 Oct 2018, 8:56 AM
فرکا ایکسپریس حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 6 پہنچی، 20 افراد زخمی

اتر پردشی کے رائے بریلی میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں جان گنوانے والے افراد کی تعاد 6 ہو چکی ہے جبکہ 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ ریل کی جانب سے کسی بھی طرح کی پوچھ تاچھ کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

مغل سرائے جنکشن (دین دیال اپادھیائے جنکشن)، بی ایس این ایل: 05412-254145، ریلوے: 027-73677

پٹنہ اسٹیشن: بی ایس این ایل: 0612-2202290, 0612-2202291, 0612-220229، ریلوے: 025-83288

10 Oct 2018, 8:39 AM

اتر پردیش کے رائے بریلی میں بدھ کو الصبح نیو فرکا ایکسپریس کے 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔مہلوکین میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ٹرین کا یہ حادثہ رائے بریلی کے ہرچندپور اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔ فی الحال مقامی لوگ اور پولس کی ٹیم راحت کے کام میں مصروف ہے۔

اطلاعات کے مطابق صبح کے وقت ہرچندپور سے 50 میٹر کی دوری پر نیو فرکا ایکسپریس کے 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس کے بعد وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ چلاتے ہوئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ جیسے ہی حادثہ کی اطلاع ملی مقامی لوگ فوراً مدد کے لئے دوڑ پڑے۔ واضح رہے کہ یہ ٹرین مالدا سے رائے بریلی جا رہی تھی۔

رائے بریلی ٹرین حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ کی ہیں۔ لکھنؤ اور وارانسی سے دو این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی حادثے کے مقام پر روانہ ہوچکی ہیں۔

اس دوران رائے بریلی پولیس سپرنٹنڈنٹ سجاتا سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخموں کو ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔