پیسوں کے بدلے سوال: مہوا موئترا کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی جانچ شروع

مہوا موئترا کے خلاف پیسہ کے بدلے سوال معاملے میں سی بی آئی کی شکایت سپریم کورٹ کے وکیل جئے اننت دوہادری نے درج کی تھی، انھوں نے الزام لگایا تھا کہ مہوا نے تاجر درشن ہیرانندانی سے رشوت لی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہوا موئترا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پیسہ لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے الزام کا سامنا کر رہی ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی مشکلاف میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان پر لگے الزامات کی جانچ اب سی بی آئی نے شروع کر دی ہے۔ اس تنازعہ میں سی بی آئی نے لوک پال کی ہدایت پر ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ کے خلاف جانچ شروع کر دی ہے۔ مہوا کے خلاف سی بی آئی شروعاتی جانچ کرے گی۔ اس جانچ کے نتیجہ کی بنیاد پر مرکزی ایجنسی طے کرے گی کہ مہوا موئترا کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کیا جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ شروعاتی جانچ کے تحت سی بی آئی کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی یا تلاشی نہیں لے سکتی، لیکن وہ جانکاری مانگ سکتی ہے۔ اپنی جانچ کے تحت سی بی آئی ترنمول رکن پارلیمنٹ سے پوچھ تاچھ بھی کر سکتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مہوا موئترا کے خلاف پیسے کے بدلے سوال معاملے میں سی بی آئی کی شکایت سپریم کورٹ کے وکیل جئے اننت دوہادری نے درج کی تھی۔ انھوں نے الزام لگایا تھا کہ مہوا موئترا نے پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے لیے کاروباری دَرشن ہیرانندانی سے رشوت لی تھی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے اس معاملے کی شکایت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے کی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر اسپیکر نے معاملے کو اخلاقیات کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔ نشیکانت دوبے نے اس معاملے میں لوک پال میں بھی شکایت درج کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔