اہم خبریں: آسام میں مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے ٹرینیں منسوخ، روٹ تبدیل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Dec 2019, 5:16 PM

آسام میں مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے ٹرینیں منسوخ، روٹ تبدیل

گوہاٹی: اتوار کی صبح ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے مشرقی آسام میں تنسکیا۔نامروپ ۔سمالوگوڑی سیکشن پر کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کیے گئے ہیں ، کئی ٹرینیں جزوی طورپر منسوخ یا پوری طرح سے منسوخ کردی گئی ہیں ۔

شمالی فرنٹیئرریلوے (این ایف آر)کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ’’ شمالی فرنٹیئر ریلوے کے تنسکیا ڈویژن کے تحت نہر کٹیا اور دولیجان اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح تقریبا 6بجکر 40پر مالگاڑی کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے تنسکیا ۔نامروپ ۔سمالوگوڑی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بندگئی ہے ۔‘‘

مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے بہت سی ٹرینیں یا تو سمالوگوڑی ۔سب ساگر ٹاؤن ۔ڈبرو گڑھ سیکشن سے چلائی جارہی ہیں یا جزوی طورپر یا مکمل طورپر منسوخ کردی گئی ہیں۔ کرین کے ساتھ راحت پہنچانے والی ٹرینیں تنسکیا سے پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ تنسکیا ڈویژن سے سینئر ریلوے افسران پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

08 Dec 2019, 4:38 PM

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثہ، 4 زخمی

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے رام کولہ علاقے میں چلتی بائیک پر اسٹنٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش میں پیش آئےحادثے میں چار افراد زخمی ہوئے گئے۔

پولس نے اتوار کو بتایا کہ رام کولا کے جانب سے ایک بائیک پر تین افراد سوار ہوکر موبائل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ کسیا ۔رام کولا شاہراہ پر رام بر کے سامنے بائیک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آرہی دوسری بائیک سے ٹکرا گئی۔ جس سے دوسری بائیک پر سوار خاتون پھول متی دیوی (50) زخمی ہوگئی۔

پولس نے اتوار کو بتایا کہ رام کولا کے جانب سے ایک بائیک پر تین افراد سوار ہوکر موبائل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ کسیا ۔رام کولا شاہراہ پر رام بر کے سامنے بائیک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آرہی دوسری بائیک سے ٹکرا گئی۔ جس سے دوسری بائیک پر سوار خاتون پھول متی دیوی (50) زخمی ہوگئی۔ولیس کے حوالے کردیا۔

08 Dec 2019, 4:50 PM

میکسکو میں صدارتی رہائش گاہ کے نزدیک گولی باری، چار ہلاک

میکسکو سٹی: میکسکو شہر میں صدارتی رہائش گاہ کے نزدیک ایک شخص کی اندھا دھند گولی باری میں تین کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلا دی ہے۔

پولس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کے روز پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نیشنل پلیس علاقے میں پیشاب کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن آس پاس کے لوگوں کے منع کرنے پر اس نے مشتعل ہوکر ان لوگوں پر گولیاں چلادی۔ جس میں تین کی موت اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گولی باری میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور بعد میں بندوق بردار کو پولس نے ہلاک کردیا۔ اگرچہ گولی باری کے دوران میکسکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز آبریڈور صدارتی رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔


08 Dec 2019, 1:46 PM

سرکاری نوکری اور پکے مکان کے وعدے پر اہل خانہ متاثرہ کا انتم سنسکار کرنے پر راضی

یوگی آدتیہ ناتھ کو گاؤں بلانے پر بضد اناؤ کی متاثرہ کے اہل خانہ کو آخر کار انتظامیہ نے منا لیا اور وہ انم سنسکار کرنے پر راضی ہو گئے۔ اہل خانہ سے اعلیٰ افسران نے بات کی، انہیوں سمجھایا اور وہ متاثرہ کے جسد خاکی کو دفن کرنے کے لئے لے گئے۔

لکھنؤ کے پولس کمشنر مکیش میشرم نے کہا، ’’متاثرہ کی بہن کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاندان کے دیگر افراد کو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔ کنبہ نے تحفظ کے لئے پولس سے رجوع کیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، متاثرہ بہن کے لئے نوکری کا انتظام کیا جائے گا۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ کے اہل خانہ کو دو مکانات الاٹ کیے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی کی گئی ہے۔

08 Dec 2019, 12:35 PM

حیدرآباد انکاؤنٹر میں ہلاک ملزمین کے ارکان خاندان خفیہ مقام پر منتقل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے ملزمین کے ارکان خاندان کو پولس نے ہفتہ کی شب خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق معاملہ کے ملزم نمبر ایک محمد عارف کے والد حسین، ملزم نمبر دو شیوا کے والد بی راجو، ملزم نمبر تین نوین کی ماں لکشمی اور ملزم نمبر چار چنا کیشولو کے والد کورپا کو پولس نے ان کے مکانات سے لے جا کر کسی خفیہ مقام پر رکھا ہے۔

ادھر، ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق انکاونٹر میں ہلاک ملزمین کی لاشوں کو محبوب نگر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */