پشکر سنگھ دھامی چمپاوت ضمنی انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے فتح یاب

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی نرملا گہتوڑی کو 55025 ووٹوں سے شکست دی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نینی تال: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی نرملا گہتوڑی کو 55025 ووٹوں سے شکست دی۔

وزیراعلی ر دھامی کی حریف کانگریس اور دیگر امیدوار اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکے۔ چمپاوت کے لوگوں نے کانگریس امیدوار کو بری طرح مسترد کر دیا۔ انہیں 3233 ووٹ ملے۔ یہ کانگریس کی اب تک کی سب سے بری شکست ہے۔

گزشتہ 31 مئی کو ہوئے چمپاوت ضمنی انتخاب میں پوسٹل بیلٹ سمیت کل 62898 ووٹ ڈالے گئے۔ آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق پشکر سنگھ دھامی کو کل 58258 ووٹ ملے، کانگریس امیدوار کو 3233، سماج وادی کے حمایت یافتہ منوج کمار بھٹ کو 413، آزاد ہمانشو گڈکوٹی کو 402 اور نوٹا کو 377 ووٹ ملے۔

پہلے راؤنڈ میں ہی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اپنی حریف کانگریس کی نرملا گہتودی پر برتری حاصل کرلی۔ پہلے راؤنڈ میں کانگریس کو محض 164 ووٹ ملے اور دھامی کو 3856 ووٹ ملے۔ دھامی آخری 13 ویں راؤنڈ تک اپنی برتری کو مستحکم کرتے چلے گئے۔


پوسٹل بیلٹ میں بھی کانگریس بی جے پی سے پیچھے تھی اور یہاں دھامی کو 990 اور کانگریس کو محض 86 ووٹ ملے۔ اسی طرح سماجوادی حمایت یافتہ امیدوار کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے صرف چار ووٹ ملے۔ دھامی کی جیت سے بی جے پی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نینی تال کی ایم ایل اے سریتا آریہ اور بی جے پی لیڈر شانتی مہرا نے اسے چمپاوت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کی جیت قرار دیا۔

واضح رہے کہ کھٹیما سے اسمبلی ضمنی انتخاب ہارنے کے بعد بی جے پی نے چمپاوت سے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو امیدوار قرار دیا تھا۔ چمپاوت کے موجودہ ایم ایل اے کیلاش چندر گہتوڑی نے ان کے لیے سیٹ خالی کر دی تھی۔ دھامی اسمبلی الیکشن کھٹیما سے کانگریس کے بھون چندر کاپڑی سے سات ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔