پنجاب: ہوشیارپور میں اندوہناک سڑک حادثہ، بس اور کار کی ٹکر میں 8 افراد جاں بحق، کم و بیش 2 درجن زخمی

بس کے اندر سے سنگین طور پر زخمی مسافروں کو نکالنے کے لیے جے سی بی مشین کا استعمال کرنا پڑا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

پنجاب کے ہوشیارپور میں پیر کی صبح دردناک سڑک حادثہ ہوا، جس میں کم از کم 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جائے وقوع پر مسافروں سے بھری ایک بس مخالف سمت سے آ رہی کار سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد بس بے قابو ہو کر درمیان سڑک پر ہی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں 8 افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ کم و بیش 2 درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

حادثہ دسوہا-حاجی پور روڈ پر اڈہ ساگر کے پاس پیش آیا۔ حادثہ کے عبد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ مدد کے لیے جمع ہو گئے۔ 20 سے زائد زخمیوں کو سنگین حالت میں امرتسر ریفر کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔ بس کے اندر سے سنگین طور پر زخمی مسافروں کو نکالنے کے لیے جے سی بی مشین کا استعمال کرنا پڑا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی کار میں سوار لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد امرتسر میڈیکل کالج ریفر کیا جا رہا ہے۔


جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثہ کے اسباب کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں بس کی تیز رفتاری کو حادثہ کی اہم وجہ مانا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس کے افسران معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حادثہ میں بس کا ڈرائیور بھی سنگین طور پر زخمی ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسافروں کو بس سے باہر نکالنے والے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میں گھر سے باہر آ کر فون پر بات کر رہا تھا، اسی دوران حادثہ ہوا۔ اچانک آواز سنائی دی تو ہم مسافروں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے۔ بس کے اندر سے خواتین اور بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔ کسی طرح میں سڑک پر پلٹی بس کے اندر گیا اور مسافروں کو ایک ایک کر کے باہر نکالا۔ مسافروں کی حالت بہت خراب تھی۔ کئی لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔