پنجاب: امرتسر میں شیو سینا لیڈر سدھیر سوری کا گولی مار کر قتل، ایک حملہ آور گرفتار

شیوسینا کے رہنما سدھیر سوری کو پنجاب کے امرتسر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرا فرار ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں شیوسینا کے رہنما سدھیر سوری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ امرتسر کے مجیٹھا روڈ پر گوپال مندر کے باہر پیش آیا، جس میں سوری کو دو گولیاں لگیں۔ واردات کے بعد شیوسینا لیڈر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کا علاج کیا گیا تاہم وہ زخمون کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔ شیو سینا کے رہنما گوپال کچرے کو لے کر مندر کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔

سدھیر سوری پر دو حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا، جن میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کی شناخت سندیپ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ حملہ آور سندیپ نے واردات میں لائسنس یافتہ ہتھیار استعمال کیا۔ استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔


اس واقعہ پر امرتسر کے سی پی نے کہا، "سدھیر سوری کو گوپال مندر، امرتسر کے باہر ایجی ٹیشن کے دوران گولی مار دی گئی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔