پنجاب: این ایس یو آئی نے 250 ضرورت مند خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا

این ایس یو آئی کے ریاستی صدر اکشے شرما نے بتایا کہ پیر کے روز تنظیم کی جانب سے 500 اور ضرورت مندوں کو آٹا دیا جائے گا۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس 
علامتی تصویر، آئی اے این ایس 
user

یو این آئی

امرتسر: کووڈ-19 کے دوران کانگریس کے مشن ’فرض منُکھتا لئی‘ کے تحت اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کی پنجاب یونٹ نے ہفتے کے روز امرتسر کے جھوپڑ پٹی علاقوں میں ضرورت مندوں میں آٹے کے 250 بیگ تقسیم کیے گئے۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر اکشے شرما نے بتایا کہ پیر کے روز تنظیم کی جانب سے 500 اور ضرورت مندوں کو آٹا دیا جائے گا۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ ان تنظیم کی جانب سے یہ ’فرض منُکھتا لئی‘ مشن پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ کی ہدایت اور رہنمائی میں چلایا جا رہا ہے۔

اکشے شرما نے بتایا کہ مسٹر جاکھڑ نے ان سے کہا ہے کہ وہ کووڈ متاثرہ افراد کو ریاست میں کھانے اور دیگر ضروریات کو یقینی بنا کر عوام تک پہنچائیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کووڈ مریضوں کو گذشتہ ہفتے سے ان کی جانب سے 15 ایمبولینس کے ایک ہائی ٹیک بیڑے کو ریاست کے کووڈ مریضوں کی مدد کے لیے مختلف شہروں میں شروع کیا گیا تھا جس میں آکسیجن سلینڈر، ماسک، دستانے اور پی پی ای کٹ کے ساتھ یہ 15 ایمبولینس کی خدمات شروع کی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */