پنجاب حکومت کی بڑی کارروائی، بدعنوانی کے معاملے میں 25 جیل افسر معطل

معطل کیے گئے افسروں میں 3 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 25 جیل اہلکار شامل ہیں۔ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی جیلوں کے اندر ڈرگس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھگونت مان، وزیر اعلیٰ پنجاب</p></div>

بھگونت مان، وزیر اعلیٰ پنجاب

user

قومی آواز بیورو

 پنجاب حکومت نے جیل کے کام کاج میں سدھار لانے کے لیے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ بدعنوانی کے معاملے میں بھگونت مان حکومت نے الگ الگ جیلوں کے 25 افسروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کیے گئے افسروں میں 3 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 25 جیل اہلکار شامل ہیں۔

حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی جیلوں کے اندر ڈرگس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ حکومت کو مسلسل جیلوں میں بدعنوانی کی خبریں مل رہی تھیں، جس کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد جیلوں کے طریقہ کار میں سدھار لانا اور شفافیت کو یقینی کرنا ہے تاکہ افسر اپنے عہدے کے وقار کو سمجھیں اور لاپروائی سے بچیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے جیل افسر اپنے کام کو مزید ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔


ترجمون نے کہا، ’’یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ پنجاب حکومت شروع سے ہے نشے کے خلاف سخت رہی ہے۔ نشے پر لگام لگانے کے لیے ریاستی حکومت کئی اہم اقدامات کر رہی ہے۔‘‘

غور طلب ہے کہ 26 جون کو پنجاب حکومت نے ڈاٹا انٹلی جنس اور تکنیکی تعاون اکائی قائم کرنے کے لیے اننیا بڑلا فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ نامہ پر دستخط کیے تھے۔ یہ ڈاٹا انٹلی جنس اور تکنیکی تعاون اکائی پنجاب میں نشیلی دواؤں کے خطرے سے نپٹنے میں مدد کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس وقت کہا تھا کہ یہ قدم ریاست بھر میں نشے پر لگام لگانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


اس درمیان پنجاب میں لوگوں کو نشے کے خلاف بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کی مدد کے لیے ری ہیب سینٹر بھی بنائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب جیل میں ہو رہی بدعنوانی اور ڈرگس نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پنجاب کو نشے سے پاک کرنے کے لیے کئی سطحوں پر کام کیے جا رہے ہیں۔ عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور نشے کی لت میں مبتلا لوگوں کی مدد کے لیے ری ہیب سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جیلوں میں ڈرگس نیٹ ورک اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے بھی قدم اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ریاست کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔