اسٹامپ پیپر کی ’کلر کوڈنگ‘ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بنا پنجاب، وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بتایا انقلابی قدم

وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ اپنی قسم کی یہ پہلی پیش قدمی پنجاب میں صنعتوں کی ترقی کے لیے کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں اسٹامپ پیپر کی کلر کوڈنگ شروع ہو گئی ہے اور یہ اس معاملے میں ملک کی پہلی ریاست بھی بن گئی ہے۔ دراصل بھگونت مان کی طرف سے ریاست میں صنعت کاروں کے لیے خوشگوار ماحول بنایا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر یونٹ قائم کرنے کے لیے ہرے رنگ کے اسٹامپ پیپر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج پنجاب کلر کوڈیڈ اسٹامپ پیپر لالچ کرنے والی پہلی ریاست بھی بن گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری اپنی ایک ویڈیو میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ’’یہ ایک انقلابی قدم ہے، جس کا مقصد ریاست میں اپنی یونٹس قائم کرنے کے خواہش مند صنعت کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی صنعت کار جو ریاست میں اپنی صنعتی یونٹ قائم کرنے کا خواہش مند ہے، وہ انویسٹ پنجاب پورٹل کے ذریعہ کلر کوڈیڈ اسٹامپ پیپر حاصل کر سکتا ہے۔ صنعت کاروں کو اپنی یونٹ قائم کرنے کے لیے صرف اس ایک ہی اسٹامپ پیپر کو خرید کر پھر سی ایل یو، جنگلات، آلودگی، فائر اور دیگر محکموں سے منظوریاں لینے کے لیے ضروری الگ الگ فیس ادا کرنی پڑیں گی۔ صنعت کاروں کو اپنی یونٹ قائم کرنے کے لیے اسٹامپ پیپر خریدنے کے بعد 15 دنوں کے اندر اندر سبھی محکموں سے ضروری منظوریاں حاصل ہو جائیں گی۔


وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ اپنی قسم کی یہ پہلی پیش قدمی پنجاب میں صنعتوں کی ترقی کے لیے کی گئی ہے۔ اس پہل کا خیال رواں سال کے شروع میں منعقد انویسٹ پنجاب کے دوران ریاست اور ملک بھر کے صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگوں کے بعد آیا۔ اس پہل سے صنعت کاروں کے وقت، پیسے اور توانائی کی بچت کر ان کو بڑی سہولت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرے رنگ کا اسٹامپ پیپر اس بات کی علامت ہوگا کہ صنعت کار پہلے ہی یونٹ قائم کرنے کے لیے ضروری منظوریوں کے لیے ساری فیس ادا کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔