نوح تشدد: کھٹر حکومت پوری طرح ناکام رہی : پنجاب اسمبلی اسپیکر

 پنجاب کے اسمبلی اسپیکر نے ان واقعات کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے واقعات کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں نے ہریانہ کے نوح میں تشدد کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لوگوں کے دلوں کو گہری ٹھیس پہنچi ہے۔

ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سندھواں نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر قتل، لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام جمہوری جماعتیں اکٹھی ہوں اور معاشرے میں نفرت اور تشدد پھیلانے والی قوتوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے ان واقعات کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے واقعات کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔


ہریانہ کی موجودہ بی جے پی-جے جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ریاست کے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں، یہ ان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ہر کسی کی جان و مال کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لئے گہرائی سے تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں مناسب سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نوح کے بعد یہ فرقہ وارانہ آگ گروگرام تک پہنچ گئی ہے جسے کسی بھی قیمت پر روکا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔