پونے: ’کووی شیلڈ‘ ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے کا واقعہ

مہاراشٹر کے پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ٹرمینل ایک کے گیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، موقع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچی ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آوازبیورو

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ٹرمینل گیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور آگ بجانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ہی کورونا ویکسین کووی شیلڈ تیار کی جا رہی ہے، جس کی فراہمی ملک اور بیرونی ممالک میں بھی کی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پونے کے منجری میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے نئے پلانٹ میں آگ لگی ہے۔ تین سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پلانٹ میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ گزشتہ سال ہی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، تاہم اس پلانٹ میں ویکسین کی تخلیق کاری شروع نہیں ہوئی ہے۔


موقع پر فائر بریگیڈ کی 7 سے 8 گاڑیاں موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے ٹرمینل میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اس کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ دور سے ہی پلانٹ کے اوپر اٹھتے ہوئے دھوئیں کے غبار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پانچ منزلہ اس پلانٹ میں کووی شیلڈ کا پروڈکشن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 21 Jan 2021, 3:33 PM
    /* */