پلوامہ انکاؤنٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹ کے درمیان شروع ہونے والا انکاؤنٹر لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے پر اختتام پذیر ہوا

<div class="paragraphs"><p>انکاؤنٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

انکاؤنٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہال علاقے میں جمعرات کی رات سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹ کے درمیان شروع ہونے والا انکاؤنٹر لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے پر اختتام پذیر ہوا۔ مہلوک جنگجو کی شناخت کفایت ایوب الائی ولد محمد ایوب الائی ساکن پنجورہ شوپیاں کے بطور کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 44 آر آر اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے آری ہال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔


انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم جب مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو ویاں چھپے ملی ٹینٹ نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’تصادم آرائی کے دوران کفایت ایوب الائی ولد محمد ایوب الائی ساکن پنجورہ شوپیاں ملی ٹینٹ کو مارا گیا جو کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور جائے انکاؤنٹر سے اس کی لاش بھی بر آمد کی گئی۔‘‘

پولیس بیان میں کہا گیا، ’’پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک دہشت گردی سے متعلق کئی جرائم میں ملوث تھا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیاں میں کئی مقدمے درج ہیں۔‘‘

بیان کے مطابق جائے انکاؤنٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول، 2 میگزین، 5 آر ڈی ایس اور 2 گرینیڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔