پڈوچیری انتخابی نتائج: این رنگاسوامی کی جیت، این ڈی اے اکثریت کے قریب

پڈوچیری میں اسمبلی کی 30 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں یہاں این ڈی اے نے حکومت تشکیل دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>پڈوچیری انتخابی نتائج، گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

پڈوچیری انتخابی نتائج: این رنگاسوامی کی جیت، این ڈی اے اکثریت کے قریب

پڈوچیری اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج کے رجحانات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی کی آل انڈیا این آر کانگریس (اے آئی این آر سی) کی قیادت والا این ڈی اے اتحاد ایک بار پھر اکثریت کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، ووٹوں کی گنتی کے دوران این ڈی اے کئی نشستوں پر آگے رہا۔ این رنگاسوامی نے اپنی تھٹانچاواڑی نشست سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 ہزار 441 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی۔ انہیں مجموعی طور پر 10 ہزار 24 ووٹ حاصل ہوئے۔

یاد رہے کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی این ڈی اے نے 16 نشستیں جیت کر حکومت قائم کی تھی اور موجودہ رجحانات اسی برتری کے برقرار رہنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

بی جے پی اتحاد کی پوزیشن پھر ہوئی مضبوط

بی جے پی اتحاد نے پڈوچیری میں ایک بار پھر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق 12 سیٹوں پر جیت اور 6 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ بی جے پی 18 سیٹیں حاصل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ چونکہ مرکزی کے زیر انتظام اس خطہ میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے، اس لیے کانگریس اتحاد کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت کانگریس اتحاد نے 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ 5 سیٹوں پر اس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ 3 آزاد امیدواروں نے بھی جیت حاصل کر لی ہے، جبکہ 2 سیٹوں پر مختلف پارٹیوں کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی اکثریت سے دور

پڈوچیری میں کانگریس اتحاد اور بی جے پی اتحاد کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رجحانات میں دونوں ہی اکثریت سے دور ہیں، لیکن کبھی بھی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں۔ بی جے پی اتحاد کو اب تک 12 سیٹوں پر فتح مل چکی ہے، جبکہ 3 سیٹوں پر اس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ کانگریس اتحاد کو 2 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے اور 9 سیٹوں پر اس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو آزاد امیدواروں کی اہمیت بڑھ جائے گی، کیونکہ 3 آزاد امیدوار فتحیاب ہو چکے ہیں۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک سیٹ پر آج نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، اس لیے بی جے پی اتحاد 15 سیٹوں پر کامیاب ہوتی ہے تو اس کے پاس اکثریت کے لیے 16 سیٹیں حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا۔


نتائج برآمد ہونے کا سلسلہ شروع، 2 سیٹوں پر کانگریس اتحاد کی فتح

پڈوچیری میں بی جے پی اتحاد اور کانگریس اتحاد میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رجحانات کے بعد اب نتائج برآمد ہونے کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بی جے پی اتحاد نے 5 سیٹوں پر فتح حاصل کر لی ہے، جبکہ کانگریس اتحاد کے حصے میں فی الحال 2 سیٹیں آئی ہیں۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ ریزلٹ اور رجحانات کا مجموعی جائزہ لیں تو 15 سیٹیں بی جے پی اتحاد کے حصے میں اور 11 سیٹیں کانگریس اتحاد کے حصے میں جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 30 میں سے 29 سیٹوں کا نتیجہ آج برآمد ہوگا، جن میں سے 3 سیٹوں پر آزاد امیدوار قبضہ کرتے محسوس ہو رہے ہیں۔

حالات نے کروٹ لینا کیا شروع

پڈوچیری میں حالات نے کروٹ لینا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی اتحاد، جو رجحانات میں مضبوطی کے ساتھ حکومت سازی کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی، اب اکثریت سے پیچھے کھسک گئی ہے۔ 30 اسمبلی سیٹوں میں سے 29 اسمبلی سیٹوں کے جو تازہ رجحانات سامنے آئے ہیں، ان میں بی جے پی اتحاد 15 سیٹوں پر اور کانگریس اتحاد 11 سیٹوں پر آگے ہے۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے برتری بنائی ہوئی ہے۔ کچھ دیر قبل بی جے پی اتحاد کو 20 سیٹوں پر سبقت حاصل تھی، لیکن کانگریس اتحاد اب واپسی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔


رجحانات میں بی جے پی مضبوطی کے ساتھ حکومت سازی کو تیار

پڈوچیری میں بی جے پی بہ آسانی حکومت سازی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ رجحانات میں بی جے پی 20 سیٹوں پر اپنی سبقت بنائے ہوئی ہے، جبکہ کانگریس نے صرف 7 سیٹوں پر سبقت بنا رکھی ہے۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدوار آگے ہیں۔ 30 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے، اور رجحانات میں بی جے پی نے یہ نمبر حاصل کر لیا ہے۔

ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اتحاد نے حکومت سازی کے لیے ضروری نمبر حاصل کیا

پڈوچیری میں اسمبلی کی 30 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اتحاد 22 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے، جبکہ کانگریس اتحاد کے امیدوار 6 سیٹوں پر آگے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں حکومت سازی کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں یہاں این ڈی اے اتحاد نے حکومت تشکیل دی تھی۔ تب اے آئی این آر سی نے 10 اور بی جے پی نے 6 سیٹیں جیتی تھیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔