عوام پریشان، مہنگائی کے خلاف چولہا اور موٹر سائیکل کے ساتھ کیا احتجاج

آج کسان کی کھاد، یوریا کی بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں مگر مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی مودی حکومت کا ادھر دھیان نہیں ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع متھرا میں مہنگائی کے خلاف منگل کو کلکٹریٹ کے نزدیک چولہا اور موٹر سائیکل کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف عوام میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔
اس احتجاج میں خواتین چولہے پر لکڑی سے روٹی بنا رہی تھیں وہیں پٹرول کی آسمان چھوتی قیمتوں کی مخالفت میں موٹر سائیکل کو ٹانگ دیا تھا۔ اس احتجاج کو دیکھنے کے لئے عوام کی کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔

احتجاجی مقام پر موجود کسان، غریب، مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر تارا چندر گوسوامی نے کہا کہ 1973 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھ کے اقتدار میں پٹرول کی قیمت محض سات پیسے فی لیٹر بڑھانے پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بیل گاڑی سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ منموہن سنگھ کے میعاد کار میں موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مذمت کی تھی۔ جولائی سے اب تک 19بار پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور موجود حکومت خاموش ہے۔


انہوں نے کہا کہ آج سرسوں کا تیل 200 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے اور سبھی اشیاء خوردنی اور یہاں تک سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے لیکن نہ ریاستی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت اسے روکنے کی کوئی کوشش کررہی ہے۔آج کسان کی کھاد، یوریا کی بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں مگر مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی مودی حکومت کا ادھر دھیان نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔