یو پی: چھٹے مرحلے میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں عوام پریشان ہیں اور چھٹے مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلنے والا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گورکھپور: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے دعوی کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ریاست میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔

اکھلیش یادو نے سنیچر کو گورکھپور کے پپرائچ اسمبلی حلقے کے جیت پور بازار میں اتحاد کے امیدوار رام بھوال نشاد کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں عوام پریشان ہیں۔ اس انتخاب کے چھٹے مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلنے والا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ’سوچھتا‘ مہم چلانے والوں سے اترپردیش چھٹکارہ اور آزادی چاہتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بیت الخلاء کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر دھاندھلی ہوئی ہے۔ اترپردیش کے کسان دہشت گردی سے نہیں بلکہ جانوروں کے ’دہشت‘ سے پریشان ہیں۔ اسے اپنے کھیتوں کی رکھوالی کرنی پڑ رہی ہے۔ کسانوں کو اپنی فصلوں کے تحفظ کے لئے چوکیداری کرنی پڑ رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ اور نفرت کی بنیاد پر کھڑی ہے جس کی جڑوں کو اتحاد ہلا رہا ہے۔ اب تک ہوئے پانچ مرحلوں میں اتحاد کی آندھی چل رہی ہے۔ بی جے پی کے لیڈروں کو یہ بھی احساس ہوچکا ہے کہ ان کے دن ختم ہونے والے ہیں انہون نے کہا کہ چھٹے اور آخری مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں عوام اتحاد کے امیدواروں کو جتانے جا رہے ہیں۔


ایس پی صدر نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تلخ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ٹھونکنے والے بابا رہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شکچھا متروں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ بتاؤ آخر انہوں نے آپ کے لئے کیا کیا ہے؟

ملحوظ رہے کہ اترپردیش میں چھٹے اور ساتویں و آخری مرحلے کے تحت پورانچل خطے کی 27 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں جن میں سے 2014 کے انتخابات میں بی جے پی نے اعظم گڑھ چھوڑ کر 27 میں سے 26 سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔