پی ٹی اوشا، الائیاراجا ، وجیندر پرساد اور ویریندر ہیگڑے راجیہ سبھا کے لیے نامزد

ایتھلیٹکس میں ملک کو پہچان دینے والی اسپرنٹر پی ٹی اوشا کو تین دیگر شخصیات کےساتھ راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ روزنامہ منصف، سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ روزنامہ منصف، سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

معروف موسیقار الیاراجا، لیجنڈری ایتھلیٹ پی ٹی اوشا ، فلم ساز وی وجیندر پرساد اور انسان دوست ویریندر ہیگڑے کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا۔ نامزد کئے جانے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انممتاز شہریوں کے لیے مبارکبادی ٹویٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہر ہندوستانی کے لیے تحریک قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں کھیلوں میں اوشا کے کارنامے بڑے پیمانے پر مشہور ہیں، وہیں گزشتہ کئی سالوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے ان کا کام بھی قابل ستائش ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا "قابل ذکر پی ٹی اوشا جی ہر ہندوستانی کے لیے ایک تحریک ہیں۔ کھیلوں میں ان کے کارنامے بڑے پیمانے پر مشہور ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے ان کا کام بھی اتنا ہی قابل تعریف ہے۔ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد‘‘

انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمس سے بات کرتے ہوئے پی ٹی اوشا نے کہا کہ وہ حکومت کے اس اقدام سے خوش ہیں اور اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم اور صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایتھلیٹ نے شمالی کیرالہ میں اپنے گھر سے فون پر کہا، "میں اسے ملک کے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے وقف کرتی ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔