مرکز کورونا مریضوں کے تناسب کی بنیاد پر ریاستوں کو لیکوڈ طبی آکسیجن فراہم کرائے: ریاستی حکومت

راجستھان حکومت نے آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو قومی پلان کے تحت مریضوں کی تعداد کے تناسب سے لیکوڈ طبی آکسیجن فراہم کرائیں

آکسیجن کی سطح ظاہر کرنے والا آلہ / آئی اے این ایس
آکسیجن کی سطح ظاہر کرنے والا آلہ / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان حکومت نے ملک میں میڈیکل آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے توقع کی کہ وہ قومی پلان کے تحت ریاستوں کومریضوں کی تعداد کے تناسب سے لیکوڈ طبی آکسیجن فراہم کرائے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرجمعرات کی رات ہوئی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزرا کی کونسل نے ملک میں طبی آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاستوں کو ان کا جائز کوٹا الاٹ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ریاست کے لئے الاٹ لکوڈ میڈیکل آکسیجن کی مقررہ مقدار کافی ہم ہے۔ بہت سی ریاستوں میں جہاں کم فعال معاملہ ہے وہاں راجستھان کے مقابلے میں ریمیڈویسویر اور لکوڈ آکسیجن زیادہ الاٹ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔