احتجاجی مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے: اشوک گہلوت

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہندوستان میں تشدد اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تمام شہریوں کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام برادریوں کے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے نکالے گئے ترجمانوں کے تبصروں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس کے خلاف مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے۔

اشوک گہلوت نے یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں اپنے نقطہ نظر کو رکھنا ہی صحیح طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ایسے فرقہ پرست عناصر کو پلیٹ فارم نہیں دینا چاہئے جو دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں تشدد اور کشیدگی تشویشناک ہے۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان میں تشدد اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تمام شہریوں کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ہندو، مسلم اور دیگر تمام برادریاں صدیوں سے ایک ساتھ رہتی آئی ہیں اور مستقبل میں بھی مل جل کر رہنا ہے۔ ان کی باہمی ہم آہنگی ہندوستان کی پہچان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */