کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف گھمسان جاری، آج انڈیا اتحاد کا بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاج

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف انڈیا اتحاد آج بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کرے گا۔ اتحاد 31 مارچ کو رام لیلا میدان میں عظیم الشان ریلی کا بھی اعلان کر چکا ہے، جہاں اہم لیڈران شرکت کریں گے

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی لیڈران کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

عام آدمی پارٹی لیڈران کا احتجاج / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد ’اندیا‘ آج وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری اور الیکٹورل بانڈ کے معاملہ پر احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔ حزب اختلاف کے لیڈران دہلی میں واقع بی جے پی کے دفتر کے سامنے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے یہ اطلاع دی۔

قبل ازیں، انڈیا اتحاد کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف وہ 31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان پر ایک عظیم الشان مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

عآپ کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے کہا، ’’ہم ملک کی موجودہ صورت حال کی مخالفت میں 31 مارچ کو رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اس تقریب میں انڈیا اتحاد کے اہم رہنما فعال طور پر شرکت کریں گے۔‘‘


دہلی کے وزراء آتشی اور سوربھ بھاردواج، دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی اور دیگر سینئر لیڈران کے ہمراہ گوپال رائے نے کہا، ’’جمہوریت اور قوم کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انڈیا اتحاد سے متعلق تمام جماعتیں اس جنگ میں متحد ہوں گی۔ وہ قوم کے مفادات کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کے لیے ریلی نکالیں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔