تمل ناڈو میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری 

تمل ناڈو ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر ٹی ویلا یاین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے راج بھون تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تمل ناڈو میں مختلف مسلم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف مظاہرہ ہفتہ کو چھٹے دن بھی جاری رہا ۔ چنئی، مدورائی ، تنجاور، ناگ پٹنم سمیت کئی دیگر مقامات پر مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا ۔

چنئی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے کارکنوں کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے چنئی سنٹرل ریلوے کا گھیرؤ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران انہوں نے سی اے اے کے تعلق سے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور نئی دیلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا ء پر پولیس کاروائی کی مذمت کی ۔


تمل ناڈو ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر ٹی ویلا یاین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے راج بھون تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی ۔ انہیں گاندھی منڈپم کے نزدیک روک دیا گیا۔چنئی میں طلباء کے مظاہرے نہیں ہوئے کیونکہ محکمہ اعلی تعلیم نے مقامی بلدیاتی انتخابات، کرسمس اور نئے سال کے پیش نظر آج سے ایک جنوری تک کے لئے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعطلات کا اعلان کر دیا ہے ۔مختلف

یونیورسٹی کے ہاسٹل بھی بند کر دیے گئے ہیں اور طلباء سے کمرے خالی کر دینے کے لئے کہہ دیا گیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */