سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، پرینکا گاندھی کی یقین دہائی

پرینکا گاندھی نے وارانسی میں سی اے اے مخالف احتجاج کے متأثرین کے اہل خانہ اور رہا ہونے والے افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کانگریس پارٹی اس کی مخالفت کرتی رہے گی

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

یو این آئی

وارانسی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو وارانسی اپنے 3 گھنٹے کے مختصر دورے کے دوران رویداس اور کالی وشوناتھ مندر میں پوجا کیا اور شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کے متأثرین کے اہل خانہ اور رہا ہوانے والے افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی کانگریس پارٹی سی اے اے/این آر سی کی مخالفت کرتی رہے گی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، پرینکا گاندھی کی یقین دہائی

شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار اور جیل سے رہا ہونے والے اور تشدد کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت پرینکا نے یقین دہانی کرائی کہ کانگریس ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی رہی گی اورکالے قانون سی اے اے/این آر سی کی مخالفت جاری رکھے گی۔اور اس کی مخالفت میں اپنی پوری طاقت لگائے گی۔


کانگریس لیڈر نے ملاقات کے دوران متأثرین کو یقین دہانی کرائی کہ 2022 میں کانگریس کی ریاست میں حکومت بننے کے بعد ہی ان تمام افراد کے خلاف درج کئے گئے سبھی مقدموں کو واپس لے لیا جائےگا۔انہوں نے دہرایا کہ مرکزی میں کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی ان کالے قوانین کو واپس لے لیا جائےگا۔کانگریس ہمیشہ آئینی کی مضبوطی کی حامی رہی ہے اور سی اے اے/این آر سی ملک کے بنیادی آئیڈیا کے خلاف ہے۔

اپنے مختصر دورے کے دوران کانگریس لیڈر نے جیل بھیجے گئے تقریبا 59 افراد سے ملاقات کی۔کانگریس لیڈر نے 14 ماہ کی بچی چمپک کے والدین اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونےوالے 8 سالہ بچے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، پرینکا گاندھی کی یقین دہائی

پرینکا نے سمپوروانند سنسکرت یونیورسٹی(ایس ایس یو) کے طلبہ یونین کے نو منتخب اراکین سے بھی ملاقات کی۔بدھ کو یونیورسٹی میں ہوئے طلبہ یونین الیکشن میں کانگریس کی طلبہ تنظم این ایس یو آئی نے اے بی وی پی کو شکست دیتے ہوئے یونین کی تمام 4سیٹوں پر قبضہ کرلیا۔پرینکا نے یونین کے نومنتخب عہدیداروں سے کہا کہ وہ طلبہ کے مفاد کےلئے اپنی لڑائی کو جاری رکھیں۔


اس موقع پر پرینکا کے ساتھ سینئر لیڈروں میں یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو،پارٹی ایم ایل اے آرادھنا مشرا،راجیو شکلا، راجیش مشرا، اجے رائے سمیت کارکنوں کی بھاری تعداد موجود رہی ۔پرینکا نے وارانسی پہنچتے ہی پہلے روی داس مندر میں پوجا کیا اور لوگوں سے تبادلہ کیا وہیں واپسی میں وارانسی ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہونے سے قبل انہوں نے کاشی وشو ناتھ مندر کا درشن کیا۔

پرینکا کے دورے کے دوران ایک بڑا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یو پی کانگریس صدر اجے کما لل کا پیر پھسل گیا اور وہ گنگا میں گر گئے لیکن پرینکا کے ساتھ موجود سیکورٹی اہلکار نے انہیں بچالیا۔

اس سے قبل محترمہ واڈرا کے بابت پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچنے پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اجے رائے سمیت سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔اور ائیر پورٹ سے بذریعہ سڑک راج گھاٹ پہنچنے کے درمیان متعدد مقامات پر ان کے استقبال میں کھڑے کانگریسی کارکنوں نے ’پرینکا۔راہل زندہ باد،سونیا۔پرینکا زندہ باد،کانگریس پارٹی زندہ باد،پرینکا تم سنگھرش کرو۔ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */