پنجاب میں کسانوں نے 1500 موبائل ٹاورس کو نشانہ بنایا، موبائل خدمات متاثر

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 1,561موبائل ٹاورس کو غصہ کانشانہ بنایا گیا ہے اورریاست کے 22 اضلاع میں کل 21,306موبائل ٹاور ہیں۔

فائل تصویرآئی اے این ایس 
فائل تصویرآئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور حکومت کےساتھ ساتوے دور کی بات چیت سے ٹھیک دو دن قبل کسانوں نے پنجاب کے تقریبا 1500 موبائل ٹاورس کواپنے غصہ کا نشانہ بنایا ہے۔ کسانوں کےاس عمل سے موبائل خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

خبروں کے مطابق کسانوں کےاس عمل پر پنجاب کےوزیر اعلی امرندر سنگھ نے موبائل ٹاورس کو نشانہ بنانےوالےلوگوں کے خلاف سخت کارروائی کےاحکامات جاری کئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس عمل سےنہ صرف عام لوگوں کو پریشانی ہوگی بلکہ مظاہرین بھی پوری دنیا سےکٹ جائیں گے اور یہ عمل کسانوں کے حق میں نہیں ہوگا۔ واضح رہےموبائل خدمات روکے جانےسے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء ،بینکنگ خدمات اور عام لوگوں کےکام کاج بری طرح متاثر ہوں گے۔


واضح رہے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 1,561موبائل ٹاورس کو غصہ کانشانہ بنایا گیا ہے۔ریاست کے 22 اضلاع میں کل 21,306موبائل ٹاور ہیں۔

امرندر سنگھ نے کہاہے کہ کسانوں کی تحریک ابھی تک بہت کامیاب رہی ہےاور اس تحریک کو ملک کے تمام طبقوں کی حمایت حاصل ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پوری تحریک پر امن رہی ہے۔اگراس میں تشدد ہو ا تو تحریک سے عام لوگ کٹ سکتے ہیں جو کسانوں کے حق میں نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔