بی جےپی رہنماؤں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج

بی جے پی کے اشونی شرما نے کہا کہ جب وزیراعظم نریندرمودی ہاتھ جوڑ کر کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو ٹھیک کیا جائے گا تو کسانوں کو مان لینا چاہئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی کے خلاف بڑھ رہا ہے۔ اب زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے دوران ضلع ہوشیارپور میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کے ریاستی صدر اشونی شرما کے پروگرام کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا گیا۔

واضح رہے ہوشیارپور میں بی جےپی رہنما تیکشن سود کی رہائش گاہ کے باہر گوبر سے بھری ٹرالی پلٹنے کے واقعہ کے بعد ضلعی صدور سے ملنے اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں اشونی شرما پارٹی ضلع صدر رندیپ سنگھ دیول سے ملنے آئے تھےاور ان کےآنے کا جیسے ہی کسانوں کو پتہ چلا،وہ وہاں پہنچ گئے۔


پولیس کا بھی کافی بندوبست تھا اور بیریکیڈ لگاکر رکھے گئے تھے۔مظاہرین نے بیریکیڈ توڑ دئے،جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس لاٹھی چارج میں کچھ کسانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اس سے پہلے اشونی شرما نے کہا کہ جب وزیراعظم نریندرمودی ہاتھ جوڑ کر کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو ٹھیک کیا جائے گا تو کسانوں کو مان لینا چاہئے۔


واضح رہے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو چالیس دن سے زیادہ ہو گئے ہیں اور اس دوران پچاس سے زیادہ کسانوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔