زرعی بل کے خلاف مظاہرہ، انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو مظاہرین نے لگائی آگ

پولیس افسر کے مطابق انڈیا گیٹ کے قریب تقریباً 15 سے 20 افراد جمع ہو کر زرعی بل کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جس پر فوراً ہی قابو پالیا گیا ہے۔

تصویر قومی آواز/ وپن
تصویر قومی آواز/ وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: زراعت سے متعلق اقدامات کے خلاف مظاہرین نے پیر کی صبح راجدھانی کے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق انڈیا گیٹ کے قریب تقریباً 15 سے 20 افراد جمع تھے۔ اس دوران لوگوں نے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے اور ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جس پر فوراً ہی قابو پالیا گیا ہے اور ٹریکٹر کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ میں شامل افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے ایک پرانے ٹریکٹر کو ایک گاڑی میں لاد کر انڈیا گیٹ کے قریب اتارا اور اسے آگ لگا دی۔ اس دوران مظاہرین نے ’جئے جوان جئے کسان‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی اعلی قیادت کی حمایت میں بھی نعرے بھی لگائے۔تصویر قومی آواز/ وپن

تصویر قومی آواز/ وپن
تصویر قومی آواز/ وپن
تصویر قومی آواز/ وپن

قابل ذکر ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں کسانوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے مظاہروں کے درمیان صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری دے دی تھی ۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی زرعی اصلاحات سے متعلق ایکٹ - ’ زرعی پیداوار کاروبار اور تجارت (فروغ اور آسانیاں) ایکٹ 2020‘ اور ’کسان (امپاورمنٹ اور تحفظ) پرائس انشورنس اور زرعی خدمات کے معاہدے ایکٹ 2020‘ سے متعلق ملک میں لاگو ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔