علی گڑھ میں حالات کشیدہ،سی اےاے مخالف مظاہرہ میں زخمی طارق کی موت

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے مظاہرہ میں زخمی ہوئے طارق کی کل موت ہو گئی جس کے بعد علی گڑھ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں

فائل تصویر، سوشل میڈیا
فائل تصویر، سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے علی گڑھ میں شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہرہ کے دوران ہوئے تشددمیں طارق نام کے ایک نوجوان کو گولی لگ گئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھا لیکن کل یعنی جمعہ کی شام کو اس کا انتقال ہو گیا ۔اس کے انتقال کی خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی ویسے ہی جے این میڈیکل کالج کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی اور حالات کشیدہ ہو گئے۔ جے این میڈیکل کالج جہاں طارق زیر علاج تھا وہاں پولیس بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئی۔

میڈیکل کالج کے باہرجمع ہوئے لوگوں نے مجرمین کے خلاف پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا اورمسلم اکثریتی علاقوںمیں لوگوں نے اپنے کاروبار تھوڑی دیرکے لئے بندکئے۔طارق کے والدنے مجرمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہرمیں امن بنائے رکھنےکی اپیل کی۔


واضح رہے علی گڑھ کے اپر کوٹ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا مضاہرہ ہو رہا تھا لیکن کچھ سماج دشمن عناصر کی وجہ سے وہاں تشدد ہوگیاتھا۔اس تشدد نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا تھا اوردو فرقوں کےدرمیان پتھر بازی کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔اس میں طارق زخمی ہوگیاتھااور اس کو 23 فروری کوزخمی حالت میں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔آخری اطلاعات ملنے تک علی گڑھ میں تناؤ ضرورتھا لیکن حالات پوری طرح قابو میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔