جموں : محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کی سیکٹریریٹ گھیراؤ کی کوشش ناکام

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقل کرنےکے مطالبات کے حق میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے سول سیکٹریریٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقل کرنےکے مطالبات کے حق میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے آج سول سیکٹریریٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ جے اینڈکے کیزول لیبرز یو نین پاور ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے کیزول ملازمین نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر دفتر جموں سے سول کی طرف ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کو سیکٹریریٹ پہنچنے سے ہی قبل پولیس کی نفری نے اندرا چوک کے مقام پر ناکام بنا دیا۔اس دوران احتجاجی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق زبردست نعرے بازی کی۔

یونین کے صدراکھل شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ ہم بقایا اجرتوں کی ادائیگی اورملازمت مستقل کرنے کے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے چیف انجینئر دفتر پی ڈی ڈی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کررہے لیکن ریاستی حکومت ہمارے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے، اس لیے آج ہم سول سیکٹریریٹ کا گھبراؤ کریں گے'۔

انہوں نے کہا 'صوبہ کشمیر میں ایس آر او 381 لاگو کر کے محکمہ بجلی میں تعینات عارضی ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنایا گیا، کشمیر میں ایس آر او 381لاگو کیا گیا اور جموں کے لیے ایس آر او 520 لاگو کیا، یہ ایک ہی ریاست میں الگ الگ قانون کیوں لاگو کئے جاتے ہیں؟،یہ کیسا انصاف ہے کہ ایک ہی ریاست میں الگ الگ قانون لاگو کر کے جموں کے ملازمین کے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے'.انہوں نے کہا کہ اگر دد تین دن میں ہمارے مطالبات پورا نہیں کئے گئے تو ہم بجلی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔