ممبئی: پائل سلیم کی خودکشی معاملہ میں مَفرور خاتون ڈاکٹر گرفتار

پائل سلیم تڑوی (25) نے 22 مئی کو ہوسٹل میں خودکشی کرلی تھی۔ تب سے یہ تینوں خاتون ڈاکر فرار ہیں۔تڑوی مسلم قبائل فرقہ سے تعلق رکھتی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس کو انصاف دلانے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کے بی وائی ایل نائر اسپتال میں ایک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالبہ ڈاکٹر پائل سلیم تڑوی کی خودکشی کے معاملہ میں تین مفرور خاتون ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر کو پولس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

منگل کے روز سہ پہر ممبئی کانگریس کمیٹی نے ممبئی سینٹرل پر واقع نائراسپتال انتظامیہ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے واضح طور پر کہا کہ طالبہ نے اسپتال اور کالج کے ڈین سے ہراساں کیے جانے کے سلسلہ میں شکایت درج کی تھی، لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔


اگری پولس اسٹیشن اور ڈی سی پی دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے ڈاکٹر بھکتی میہرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کی نگرانی ڈی سی پی منجوناتھ شنگھے نے کی ہے اور انہوں نے گرفتار ی کی تصدیق کی ہے۔ دومزید ڈاکٹر ہیما اہوجہ اور ڈاکٹر انکیتا کھانڈیل وال فرار ہیں۔ ان تینوں پر ایم ڈی طالبہ کو حراساں کرنے اور اس کی پسماندہ ذات کا حوالہ دے کر ستایا جاتا تھا۔ جس کی شکایت کئی بار ڈین کو بھی کی گئی تھی۔

پائل سلیم تڑوی (25) نے 22 مئی کو ہوسٹل میں خودکشی کرلی تھی۔ تب سے یہ تینوں خاتون ڈاکر فرار ہیں۔تڑوی مسلم قبائل فرقہ سے تعلق رکھتی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس کو انصاف دلانے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 May 2019, 11:10 PM