مودی سرکار کو ہٹانے، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے مہاگٹھ بندھن کا 15جون کو دھرنا

بہار حکومت نے مدارس کے استحکام کے لئے اسکیم لاگو  کی ہے اور مدارس کی بلڈنگ کو بھی حکومت کے ذریعے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مرکز میں مودی حکومت آئین کو بدلنے اور ملک میں قانون کے راج کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ الزام بہار جنتال متحدہ کے جنرل سکریٹری و دانچارج دربھنگہ کمشنری  نے پریس بیان جاری کر کے لگایا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کے اندرمہنگائی،بیروزگاری اور بدعنوانی  کا راج قائم ہے اور  اس کے خلاف مہاگٹھ بندھن کی جانب سے 15جون 2023کو ریاست بہار کے تمام بلاک،ہیڈکواٹر میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں دربھنگہ کمشنری کے تینوں ضلع،دربھنگہ،سمستی پوراور مدھوبنی اور  ان  کے تمام بلاکوں میں مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہےاور آنے والے دنوں میں مودی حکومت کو ہٹانے کے لئے  دھرنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس دھرنے میں مودی حکومت کی ناکامیوں کو عوام سے روشناس کریا جائے گا،ساتھ ہی نتیش کمار،وزیر اعلی بہارکے ذریعے 17برسوں میں بہار کے ترقی کے لئے جو کام کیاگیا ہے اس سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا۔ نتیش کمار،وزیر اعلی بہارنے عورتوں کو پنچایتی راج اور نگر نکایوں میں 50فیصدریزرویشن دیا ہے جس سے کافی تعداد میں عورتیں پرمکھ،پنچایت سمیتی ممبر، مکھیا،سرپنچ اور ضلع پریشد کی صدر چنی گئی ہیں ساتھ ہی نگر نگم کے چیئرپرسن،وائس چیئرپرسن  اور وارڈممبر چنی گئی ہیں،ساتھ ہی عورتوں کو نوکریوں میں 35فیصدر ریزرویشن دیا گیا ہے جس سے پولیس میں 30ہزار عورتیں کام کررہی ہیں جس سے پولیس،داروغہ،اورڈی ایس پی اور دیگر شعبوں میں نوکری کررہی ہیں۔سائکل ،اسٹاپنڈ،اسکیموں کو  اسکولوں میں لاگوں کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں 98فیصد طلبہ وطالبات نے اسکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ساتھ ہی میٹرک میں فرسٹ آنے والے طالب علم  اور طالبات10000ہزار،انٹر میں فرسٹ آنے والے طالب علم  وطالبات کو 25 ہزار اور جو طلبہ و طالبات بے اے میں پاس کررہے ہیں اس کو 50ہزار دیئےجارہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک،بجلی،صحت کے شعبوں میں نمایا کام کیا گیا ہے۔

انصاری نے کہا کہ اقلیتیوں کے لئے اقلیتی ہوسٹل تعمیر کئے گئے ہیں،اقیتی رہائشی اسکول کھولے جارہے ہیں،اقلیتوں کو روزگار فراہم کرانے کے لئے اسکیم لاگو کی گئی ہیں ۔مدارس کے استحکام کے لئے اسکیم لاگو  کی گئی ہے اور مدارس کی بلڈنگ کو بھی کو حکومت کے ذریعے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  پرائمری،سکنڈری اور انٹر اسکولوں میں 26500اردو فارسی،عربی اساتذہ کی تقرری کرائی جائے گی۔ نتیش کمار،وزیر اعلی بہار نے مولانا مظہر الحق عربی فارسی یوٹیورسیٹی کیلئے شاندار عمارت تعمیر کرائی گئی ہے۔جس میں درسگاہ،ہوسٹل،اڈمنسٹریٹیو بلڈن تعمیر کرائی گئی ہے جو بیمثال ہے۔ جناب نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ ترقی تمام مذاہب کے لوگوں کو عزت اور صوبہ میں محبت اوربھائی چارگی قائم کرنے کا عہد کیا ہے اور تمام سرکاری اسکولوں میں 1007000ہزار اساتذہ بحال کرنے کے لئے بی پی ایس سی سے تقرری کے لئے ویکنسی نکالی گئی ہے۔


وزیر اعلی بہار نے 38ضلعوں102سب ڈویژنوں اور5034 بلاک اور 500 تھانوں میں اردو عملے کے تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی نل جل یوجنا کے تحت صوبہ بہار کے تمام گھروں میں صاف پانی پہنچایا کیا ہے تمام کسانوں کو سیچائی کیلئے پانی فراہم کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔