شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ : ممتاز مؤرخ رام چندر گوہا حراست میں

پولیس نے بنگلورو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کر رہے ممتاز مؤرخ رام چندر گوہا سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: پولیس نے جمعرات کے روز یہاں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کر رہے ممتاز مؤرخ رام چندر گوہا سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

بااختیار ذارئع کے مطابق پولیس نےرام چندر گوہا کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک الیکٹرانک میڈیا سے بات کر رہے تھے اور سی اے اے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ اس دوران گوہا مہاتما گاندھی کا ایک پوسٹر لئے ہوئے تھے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ : ممتاز مؤرخ رام چندر گوہا حراست میں

دریں اثنا، میسورو، بنگلورو، تماكرو، بلاری، كلابرگي، منگلرو سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالے گئے ہیں۔ پولیس نے ریاست کے مختلف حصوں میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ ایکٹ کے خلاف مظاہرہ ہورہے ہیں۔


اس دوران وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ریاست کے لوگوں سے مظاہروں کے دوران کسی طرح کا تشدد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یدی یورپا نے جمعرات کی صبح اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ میٹنگیں کی اور ریاست میں امن اور قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گوہا کو حراست میں لینے کی سخت مذمت کی ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’یہ حکومت طالب علموں سے ڈر گئی اور اب یہ سرکار ملک کے ممتاز تاریخ داں کے سی اے سے اور این آر سی پر میڈیا سے بات چیت کرنے اور گاندھی جی کا پوسٹر دیکھ کر ڈر گئی۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں رام چندر گوہا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتی ہوں اور زیرحراست تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔ ‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */