جی ایس ٹی کے 18 اور 28 فیصد والے سلیب کو ختم کرنے کی تجویز منظور، کئی چیزیں ہو جائیں گی سستی!

نرملا سیتارمن کے ساتھ گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ میں سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند کے 12 اور 28 فیصد والے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے سے متعلق 2 تجاویز کی حمایت کی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کے لیے کچھ راحت کی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جی ایس ٹی سلیب کی تعداد 4 سے گھٹا کر 2 کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے۔ 21 اگست 2025 کو ہوئی میٹنگ میں گروپ آف منسٹرس نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے جس میں 12 اور 28 فیصد والے سلیب کو پوری طرح سے ختم کر صرف 5 اور 18 فیصد والے سلیب رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 12 اور 28 فیصد والا سلیب ختم ہو جانے کے بعد عام لوگوں کو مہنگائی سے کچھ حد تک راحت مل جائے گی۔ اس قدم سے 12 فیصد سلیب میں آنے والے بیشتر سامان اور سروسز 5 فیصد والے سلیب میں شامل ہو جائیں گے، جبکہ 28 فیصد والے سلیب کی تقریباً 90 فیصد سامان اور سروسز 18 فیصد والے سلیب میں آ جائیں گے۔ صرف تمباکو، پان مسالہ جیسی اشیا پر اونچی شرحیں جاری رہیں گی۔


بہرحال، مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ساتھ آج گروپ آف منسٹرس کی ہوئی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند کے 12 اور 28 فیصد کے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے سے متعلق 2 تجاویز کی حمایت کی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سبھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش تجاویز پر مشورے دیے۔ کچھ ریاستوں نے اہم تبصرے بھی کیے، اسے جی ایس ٹی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب آگے کا فیصلہ کونسل کو ہی کرنا ہے۔

2 سلیب ختم ہونے کے بعد کیا چیزیں ہو سکتی ہیں سستی؟

12 فیصد والا سلیب ختم ہونے کے بعد کئی اہم چیزیں 5 فیصد والے سلیب میں آ جائیں گی۔ اس سے ان چیزوں پر لگنے والا ٹیکس تقریباً 7 فیصد کم ہو جائے گا۔ ظاہر ہے اس سے متعلقہ چیزوں کی قیمتیں کافی کم ہو جائیں گی۔ 12 فیصد والے سلیب سے 5 فیصد والے سلیب میں آنے والے کچھ اہم ترین سامان اس طرح ہیں:

  • کپڑے اور ریڈیمیڈ گارمنٹس (1000 روپے سے اوپر کے کپڑے بھی اب سستے ہو سکتے ہیں)

  • جوتے و چپل

  • کئی سارے پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس

  • پرنٹنگ اور اسٹیشنری کے سامان

  • گھریلو سامان کے کچھ زمروں میں شامل اشیا (جن پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگتا تھا)


دوسری طرف 28 فیصد سلیب کی تقریباً 90 فیصد چیزوں کو 18 فیصد میں لانے کی تیاری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی قیمت پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد کم ہو جائے گا۔ ایسی چیزیں ہیں:

  • دو پہیہ گاڑیاں اور کاریں (خصوصاً چھوٹی گاڑیاں اور انٹری لیلو ماڈل)

  • سیمنٹ اور بلڈنگ میٹریل (ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا فائدہ)

  • کنزیومر ڈیوریبلس، مثلاً فریز، واشنگ مشین، ایئر کنڈیشنر، ٹی وی وغیرہ

  • کچھ پیکیجڈ فوڈ اور بوریجز

  • پینٹس اور وارنیش

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔