اہانت رسولؐ تنازعہ: دہلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 30 مظاہرین گرفتار

اے آئی ایم آئی ایم کے کئی اراکین پیغمبر محمدؐ کے خلاف نازیبا تبصرہ کو لے کر معطل بی جے پی لیڈروں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے تھے۔

اے آئی ایم آئی ایم کا مظاہرہ / تصویر ٹوئٹر / @KaleemulHafeez
اے آئی ایم آئی ایم کا مظاہرہ / تصویر ٹوئٹر / @KaleemulHafeez
user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مبینہ طور سے متنازعہ تبصرہ کرنے والے معطل بی جے پی لیڈروں کے احتجاج میں مظاہرہ کےد وران فساد بھڑکانے کی کوشش سمیت مختلف الزامات کے تحت اے آئی ایم آئی ایم کے 30 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے جمعہ کویہ جانکاری دی۔ قومی راجدھانی میں جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کے مطابق انھیں دفعہ 147 (فساد کے لیے سزا)، 149، 186، 188، 353، 332 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 34 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ’’انھیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔‘‘ دراصل اے آئی ایم آئی ایم کے کئی اراکین پیغمبر محمد کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کو لے کر معطل بی جے پی لیڈروں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے تھے۔


مظاہرین نے مذکورہ بی جے پی لیڈروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، لیکن جیسے ہی انھوں نے سنسد مارگ تھانے کے باہر نعرہ بازی کی، پولیس نے 30 مظاہرین کو حراست میں لیا اور انھیں مندر مارگ پولیس تھانے لے گئی۔ دہلی پولیس پی آر او سمن نلوا نے جمعرات کو کہا تھا کہ ’’ہم نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو نفرت کے پیغام پھیلا رہے تھے، مختلف گروپوں کو اُکسا رہے تھے اور ایسے حالات پیدا کر رہے تھے جو عوامی امن بنائے رکھنے کے لیے مضر ہیں۔ ایک معاملہ نوپور شرما کے خلاف درج کیا گیا ہے اور دوسرا جائزہ کی بنیاد پر کئی سوشل میڈیا اداروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ تفصیل کے لیے سوشل میڈیا بچولیوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */