ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے اور کنال گھوش کی جائداد ای ڈی کے ہاتھوں ضبط

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے اور ترجمان کنال گھوش کی جائیداد ضبط کرکی ہے

ٹی ایم سی
ٹی ایم سی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے اور ترجمان کنال گھوش کی جائیداد ضبط کرکی ہے ۔

تفتیشی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ شاردا گروپ کے سربراہ سدیپتو سین کی خاتون ساتھی دیب جانی کی جائداد بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کے اثاثے منسلک کردیئے گئے ہیں۔

ای ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایجنسی نے شارداچٹ فنڈ کیس میں گھوش ، رائے اور مکھرجی کے3 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منسلک کردیئے ہیں۔ ای ڈی کی یہ کارروائی رواں سال 2 مارچ کو گھوش سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ ای ڈی حکام کے مطابق ، گھوش ، جو ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ ہیں اور شاردا میڈیا گروپ کے سی ای او تھے ، نے میڈیا یونٹ کا سربراہ بننے کے لئے مبینہ طور پر شارداگروپ سے فنڈز حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل گھوش سے جولائی 2019 اور اکتوبر 2013 میں اس کیس کے سلسلے میں ایجنسی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس دوران ، وہ ایک طویل عرصے تک جیل میں بھی تھے اور تفتیشی ایجنسیوں کے تعاون کی شرط پر ضمانت پر باہر ہے۔

دوسری طرف ، شتابدی رائے بیر بھوم سے ترنمول کانگریس کی لوک سبھا ممبر ہیں اور ای ڈی کے مطابق وہ شاردا میں برانڈ ایمبیسیڈر تھیں۔ جبکہ دیب جانی مکھرجی شاردا گروپ آف کمپنیوں میں ڈائریکٹر تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران اب تک 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو والی پراپرٹیز منسلک کردی ہیں۔

شاردا گھوٹالہ اپریل 2013 میں سامنے آیا تھا اور ایک اندازے کے مطابق10,000کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے سی بی آئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔