نوئیڈا میں نجی کمپنی کے آفیسر کا قتل، پرینکا گاندھی نے کیا انصاف کا مطالبہ

مقتول گورو کے اہل خانہ کو جلد سے جلد انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر نوئیڈا جیسے علاقے میں مجرم اتنے سرگرم ہیں تو اتر پردیش کے دوسرے علاقوں میں صورتحال کیا ہوگی!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز گریٹر نوئیڈا میں نجی کمپنی کے افسر گورو چندیل کے قتل کے پانچ دن بعد اتر پردیش حکومت پر اس معاملے میں لاپروائی والا رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا اور ریاست میں امن و امان کی ابتر حالت پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ پولیس کو ابھی تک مجرموں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ منیجر کے طور پر کام کرنے والے گورو چندیل کو نوئیڈا میں مجرموں نے قتل کر دیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد ہوئے قتل میں حکومت کی کارروائی ابھی تک سست ہے۔ پرینکا گاندھی نے حکومت پر لاپروائی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا جیسی جگہ پر اگر مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں تو پورے اترپردیش میں کیا حالت ہوگی؟ گورو چندیل کے خاندان کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔


گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے رہائشی اور ایک نجی کمپنی میں ریجنل منیجر کے عہدے پر تعینات گورو چندیل کا 7 جنوری کو گھر کے قریب لوٹ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ قاتل ’کار جیکرز‘ گینگ کے ممبر تھے، جنہوں نے پیر کی رات پیرتھلا چوک کے پاس پولیس کے بھیس میں موجود تھے۔ گورو گروگرام کے ادیوگ وہار میں واقعہ اپنے آفس سے گور سٹی میں واقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

اب تک کی تحقیقات میں یہی پتہ چل پایا ہے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی کوشش کی گئی تھی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قتل کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔