’’ایک بار ’ہاں‘ کہہ دیجیے مودی جی‘‘، برج بھوشن شرن سنگھ کے استعفیٰ والے بیان پر پرینکا گاندھی کا طنزیہ حملہ

برج بھوشن نے بیان دیا ہے کہ پی ایم مودی کہیں گے تو میں فوراً استعفیٰ دے دوں گا، امت شاہ اور جے پی نڈا بھی کہیں تو بھی دے دوںح گا، ان کے اسی بیان پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو لے کر پی ایم مودی پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔ دراصل جنتر منتر پر گزشتہ کئی دنوں سے ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک سمیت کئی پہلوانوں کا دھرنا جاری ہے۔ انھوں نے کشتی فیڈریشن کے چیف برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے اور حکومت پر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنے کا بھی الزام لگا رہے ہیں۔ پہلوان برج بھوشن کی گرفتاری اور عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ لگاتار کر رہے ہیں۔ لیکن اب تک انھوں نے نہ تو کشتی فیڈریشن کے چیئرمین عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی ان پر کوئی کارروائی ہوئی ہے۔

اس درمیان برج بھوشن شرن سنگھ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پی ایم مودی کہیں گے تو میں فوراً استعفیٰ دے دوں گا، امت شاہ اور جے پی نڈا بھی کہیں تو بھی دے دوں گا۔ ان کے اس بیان پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے ’’نریندر مودی جی کہہ دیجیے۔ انصاف کو آپ کی ’ہاں‘ کا انتظار ہے۔‘‘


واضح رہے کہ ہفتہ کے روز پرینکا گاندھی بھی پہلوانوں کے دھرنے میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ انھوں نے پہلوانوں کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹہ وقت گزارا۔ اس دوران ان کی پریشانی سنی اور ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے کئی سوال بھی پوچھے۔ انھوں نے سوال کیا کہ حکومت برج بھوشن سنگھ کو کیوں بچا رہی ہے، انھیں عہدہ سے دستبردار کیوں نہیں کیا جا رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔