علی گڑھ میں بچی کے ساتھ درندگی شرمناک، ہم کیسا سماج بنا رہے ہیں! پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے علی گڑھ میں روپے کے لین دین کے تنازعہ میں ڈھائی سال کی بچی کے قتل کو غیر انسانی اور صدمہ سے دوچار کر دینے والا جرم قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے علی گڑھ میں روپے کے لین دین کے تنازعہ میں ڈھائی سال کی بچی کے قتل کو غیر انسانی اور صدمہ سے دوچار کردینے والا جرم قرار دیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بے قصور بچی کے ساتھ علی گڑھ میں انسانیت سے گری ہوئی، صدمہ دینے والی اور دل کو چوٹ پہنچانے والا قتل کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ بچی کی ماں باپ کو اس ظلم سے جو تکلیف پہنچی اس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ آخر ہمیں کیا ہوگیا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ علی گڑھ کے ٹپل قصبے میں روپے کے لین دین کے تنازعہ میں ڈھائی سال کی بچی کو بے رحمی سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بچی کی کٹی پھٹی لاش کوڑے کے ڈھیر میں پائی گئی تھی۔ قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدگان پر این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ بچی کے والد واقعہ کے انکشاف سے مطمئن نہیں ہیں۔

پولس کے مطابق قصبہ ٹپل کے محلہ قانون گویان کے رہائشی بنواری لال شرما کی ڈھائی سالہ بچی ٹوئنکل 30 مئی کو باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ اتوار کے روز اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔ اس واقعہ پر اہل خانہ اور دیہاتی بھڑک گئے۔ انہوں نے لاش کو تھانہ پر رکھ کر ہنگامہ کیا۔ بچی کے والد بنواری لال نے پڑوس میں رہنے والے زاہد پر بچی کو اغوا کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */