بی جے پی نے جی ڈی پی کے اعداد تبدیل کیے، حقائق چھپائے اور جھوٹ بولا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اعداد و شمار تبدیل کرنے کی لاکھ کوششوں کے باوجود بی جے پی کا جھوٹ چھپ نہیں رہا ہے، اب آئی ایم ایف نے بھی ہندوستان کی شرح نمو کے تخمینہ کو کم کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت کے تعلق سے حکومت کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار تبدیل کرنے کی لاکھ کوششوں کے باوجود ان کا جھوٹ چھپ نہیں رہا ہے اور اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی ہندوستان کی شرح نمو کے تخمینہ کو کم کر دیا ہے۔


پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’عالمی بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی ہندوستان کی شرح نمو کے تخمینہ میں کمی کر دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شرح نمو خوبصورت تصویر پیش کرنے کے لیے مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی ) کے اعداد و شمار میں تبدیلی کی، حقائق چھپائے اور جھوٹ بولا لیکن پھر بھی کچھ کام بنتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ ‘‘

انھوں نے طنز کیا کہ ’’حکومت زمین پر کام کرنے کے بجائے صرف دکھاوا کر رہی ہے اور جھوٹے اعداد و شمار پیش کر رہی ہے جسے وہ تبدیل کر ہی ہے لیکن سچائی چھپ نہیں پا رہی ہے۔ کیونکہ سچائی چھپ نہیں سکتی کبھی جھوٹے اصولوں سے۔‘‘


کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری نے اس سے قبل اترپردیش میں ہوم گارڈ ہٹائے جانے کے تعلق سے یوگی حکومت پر حملہ کیا اور کہا، ’’بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں کام کر رہے 25 ہزار ہوم گارڈوں کو دیوالی سے کچھ ہی دن پہلے ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش میں امن وقانون کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ ایسے میں زیادہ محافظوں اور پولس فورس کی ضرورت پڑتی ہے لیکن بی جے پی حکومت کے سر پر پتہ نہیں کیا فطور سوار ہے ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Oct 2019, 5:45 PM