پرینکا گاندھی نے ٹیومر متاثرہ بچی کو چارٹر جہاز سے علاج کے لئے دہلی بھیجا

پرینکا گاندھی نے ٹیمور سے جوجھ رہی بچی کو دہلی کے ایمس میں علاج کرانے کے لئے فوری انتظامات کرتے ہوئے چارٹر جہاز سے بچی کو دہلی بھیجا ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے اندر موجود ماں اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے ٹیومر سے جوجھ رہی الہ آباد کی ایک بچی کی مدد کے لئے تمام انتظامات کئے ۔ بچی کے والدین نے پرینکا گاندھی سے جمعہ کو رابطہ کیا اور ان کے سامنے بچی کا علاج نہ کرا پانے کی پریشانی کا اظہار کیا ۔ والدین کی پریشانی سن کر پرینکا گاندھی بری طرح ہل گئیں اور انہوں نے فورا بچی کے علاج کے لیے انتظاما ت کئے۔

پرینکا گاندھی نے فورا اپنی پارٹی کے رہنما راجیو شکلا، ہاردک پٹیل اور اظہر الدین سے رابطہ کیا اور انہیں بچی کو دہلی میں علاج کے لئے لے جانے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت دیں ۔

راجیو شکلا نے بچی ، اس کے والدین ، محمد اظہر الدین اور ہاردک پٹیل کو جہاز سے دہلی کے لئے روانہ کیا اور خود بعد میں ٹرین سے دہلی آئے ۔ کانگریس رہنما جتیندر تیواری کے مطابق پرینکا گاندھی دہلی میں اس بچی کے علاج کا ایمس میں پورا خیال رکھیں گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 May 2019, 7:10 AM