خواتین کو ان کا حق ملنا چاہیے: پرینکا

پرینکا نے کہا کہ اگر پچھلے ڈھائی سال پر نظر ڈالیں تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کانگریس نے جدوجہد نہیں کی، کانگریس نے عوام کے مسائل نہیں اٹھائے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ خواتین ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور انہیں ان کا حق ملنا چاہئے ۔محترمہ پرینکا گاندھی نے کہاکہ"جب سے میں نے خواتین کا مسئلہ اٹھایا ہے، دوسری پارٹیاں بھی خواتین کو اہمیت دینے کی کوشش کر رہی ہیں خواتین آبادی کا نصف ہیں اور انہیں ان کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اصل مسئلہ ترقی ہے، گزشتہ دو ڈھائی برسوں سے مسائل رہے ہیں ان کا جواب دیا جانا چاہئے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک نجی چینل سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ "ہم نے اتر پردیش میں اپنی پارٹی کو منظم کرنے کے لیے کام کیا، گاؤں گاؤں جا کر تنظیم بنائی۔ نہ صرف ضلع اور بلاک سطح پر بلکہ گاؤں کی سطح پر تنظیمیں بنائیں۔ کارکنوں کے لیے تربیتی کیمپ بھی منعقد کیے گئے ہیں۔


انہوں نے بتایاکہ "آج ہم نے پروگرام 'لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں' کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم گھر گھر پہنچ رہے ہیں، ہم نے جو تنظیم بنائی ہے وہ اسے گھر گھر مہم اور سوشل میڈیا کے ذریعے لے جانے کے قابل ہے، اگر آپ پچھلے ڈھائی سال کا وقت دیکھیں تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کہ کانگریس نے جدوجہد نہیں کی، کانگریس نے عوام کے مسائل نہیں اٹھائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔