پرینکا گاندھی نے کسان نوریت کی شہادت کو کیا سلام، دیکھیں ویڈیو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہید کسان نوریت کے کنبہ سے مل کر انھیں حوصلہ بخشا اور کہا کہ ان کا بیٹا کسانوں کی حمایت کرنے کے لیے دہلی گیا تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

پرینکا گاندھی نے دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران شہید ہوئے نوریت سنگھ کی فیملی سے ملاقات کی اور اس کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک شہید کی فیملی اس کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ آپ کا بیٹا کسانوں کی حمایت کرنے کے لیے دہلی گیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا کہ وہ واپس نہیں آیا۔ کوئی سیاسی سازش کے لیے وہ وہاں نہیں گیا تھا، وہ اس لیے گیا کیونکہ اس کے دل میں کسانوں کے لیے دکھ تھا۔‘‘ اپنی تقریر میں پرینکا گاندھی نے مزید کئی باتیں کہیں، دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔