روڈ شو میں خراب ہوئی نوجوان کی طبیعت تو خود پانی پلانے پہنچیں پرینکا، بھیجا اسپتال

وارانسی میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو کے دوران ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ پرینکا کو جب اس بات کا پتہ چلا تو وہ فوراً شخص کے پاس گئیں اور پانی پلایا۔ خیریت جاننے کے بعد انھیں اسپتال بھیجا گیا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو وارانسی میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں ہجوم امنڈا پڑا۔ لوگوں کا جوش دیکھتے ہی بنتا تھا۔ پورے راستے لوگوں کی زبردست بھیڑ رہی۔ روڈ شو کے دوران ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی۔ پرینکا گاندھی کو جب اس بات کا پتہ چلا تو وہ فوراً ان کے پاس گئیں۔ اس کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری نے انھیں پانی پلایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شخص کی طبیعت زیادہ بگڑنے لگی تھی اس لیے پرینکا گاندھی نے اپنی سیکورٹی میں تعینات کمانڈو کو بیمار شخص کو انھیں اسپتال پہنچانے کے لیے کہا۔

اس پورے واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں سوار پرینکا اپنا روڈ شو کر رہی ہیں لیکن جب انھیں بیمار شخص پرشانت کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو وہ گاڑی رکوا کر نوجوان کے پاس چلی جاتی ہیں اور ان کی مدد کرتی نظر آتی ہیں۔ پرینکا نوجوان کو ہاتھ سے پانی پلاتی ہیں اور پھر انھیں اسپتال لے جانے کی پیش قدمی کرتی ہیں۔ پرینکا کی سیکورٹی میں تعینات ایس پی جی گارڈ نوجوان کو اسپتال بھجواتا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بنارس ہندو یونیورسٹی کے پاس پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ کے پاس کھڑا ہو کر روڈ شو دیکھ رہا تھا تبھی اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اعظم گڑھ کے رہنے والا پرشانت ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔