وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی ابتدائی رجحانات میں آگے

وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس کی پرینکا گاندھی نے 3 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کر لی۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر ایکس

user

قومی آواز بیورو

وائناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پہلی بار کسی انتخاب میں حصہ لیا اور یہ نشست ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق پرینکا گاندھی نے ابتدائی رجحانات میں 3 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔

وائناڈ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد اس وقت ہوا جب راہل گاندھی نے اپریل-مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں رائے بریلی سے کامیابی کے بعد اس سیٹ سے استعفیٰ دیا تھا۔ وائناڈ لوک سبھا حلقے میں 7 اسمبلی سیٹیں شامل ہیں، جن میں ماننتواڈی (ریزرو)، سلطان بتھری (ریزرو)، کلبیٹا، تروومباڈی، نیلامبر، ایراڈ اور وندور شامل ہیں۔


اس بار وائناڈ میں کل 16 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی، جن میں کانگریس کی پرینکا گاندھی یو ڈی ایف کی امیدوار کے طور پر شامل تھیں۔ ان کا مقابلہ ایل ڈی ایف کے سی پی ایم امیدوار ستیان موکری اور این ڈی اے کی بی جے پی امیدوار نویا ہری داس سے ہوا۔

وائناڈ میں اس بار تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو کہ گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں کم ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں یہاں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی تھی، جبکہ اپریل میں راہل گاندھی کے انتخاب کے دوران یہ تعداد 74 فیصد رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔