ویڈیو: یو پی پنچایت الیکشن میں ظلم کی شکار انیتا یادو کی تکلیف اکھلیش نے نہیں پرینکا گاندھی نے محسوس کی... شاہنواز عالم

یو پی کانگریس اقلیتی سیل کے سربراہ شاہنواز عالم کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی کارکن انیتا یادو کے ساتھ جو بدتمیزی پنچایت الیکشن کے دوران ہوئی، اس کے بعد اکھلیش یادو کا ان سے ملاقات نہ کرنا افسوسناک ہے۔

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ دنوں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کا دورہ کیا اور پنچایت الیکشن کے دوران ظلم و زیادتی کی شکار سماجوادی پارٹی کارکن انیتا یادو سے ملاقات کی۔ انھوں نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے اور غنڈہ گردی کے ذریعہ یہ حق نہیں چھینا جا سکتا۔ اس تعلق سے اتر پردیش کانگریس اقلیتی سیل کے سربراہ شاہنواز عالم نے ’قومی آواز‘ کی نمائندہ سے خصوصی گفتگو کی اور پرینکا گاندھی کے ذریعہ انیتا یادو سے ملاقات کو بہت اہم ٹھہرایا۔ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ انیتا یادو پر جو ظلم ہوا اس کے خلاف اکھلیش یادو کو بھی آواز اٹھانی چاہیے تھی اور ان سے ملاقات بھی کرنی چاہیے تھی، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا جو کہ افسوسناک ہے۔ شاہنواز عالم نے اس تعلق سے مزید کیا کہا، یہ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔