پرینکا نے روپے کی گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ ایک ڈالر کی قیمت 83.61 روپے ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس کی سینئر رہنما  پرینکا گاندھی نے بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراوٹ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ ایک ڈالر کی قیمت 83.61 روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت کے دوران جب ایک ڈالر کی قیمت 58-59 روپے تھی، نریندر مودی جی کہا کرتے تھے کہ میں حکومت میں بیٹھا ہوں، مجھے سب کچھ معلوم ہے۔ کسی بھی ملک کی کرنسی اس طرح نہیں گر سکتی۔‘‘


کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج مودی خود وزیر اعظم ہیں اور روپے کی گراوٹ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ اب وہ اس پر بات کرنے کے بجائے عوام کی توجہ ادھر ادھر بھٹکاتے ہیں۔ واضح رہے منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران جب روپے کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلہ میں گرتی تھی تو بی جے پی کی جانب سے کافی تنقید کی جاتی تھی اور اس  روپے کےگرنے کا موازنہ اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی عمر سے بھی کیا جاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔